6 اکتوبر، 2015، 12:43 PM

شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران سے مدد کی اپیل

شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایران سے مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں شام کا بحران حل کرانے کے لیے ایران سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں شام کا بحران حل کرانے کے لیے ایران سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور بان کی مون کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام، عراق، لبنان اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا ۔
ظریف نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ علاقہ میں جاری بحرانوں کا راہ حل فوجی نہیں ہے بلکہ مذاکرات کے ذریعہ قابل قبول راہ حل تک پہنچنا ممکن ہے۔
 

News ID 1858664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha